پنجاب حکومت فنی تربیت کے ادارے ٹیوٹا کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لیے کوشاں ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on March 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

11
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فنی تربیت کے ادارے ٹیوٹا کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لیے کوشاں ہے تاکہ بیرون ملک محنت مزدوری کے لیے جانے والے افراد تربیت یافتہ اور ہنر مند ہوں اور انہیں بہتر معاوضہ مل سکے یہ بات انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اور ٹیوٹا کے اشتراک سے ضلع وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے ڈیڑھ سو افراد کو عالمی معیار کی موٹر وہیکل ڈرائیونگ تربیت کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ایس ایس پی موٹر ویز چودھری غلام جعفر،کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنس کے سربراہ ڈاکٹر شاہد ، اسسٹنٹ رجسٹرار کامسیٹس یاسر اکرام، ایس پی انویسٹی گیشن غلام جیلانی ٹوانہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو، چےئر مین یونین کونسل چودھری زاہد اقبال، موٹروے پولیس انسپکٹر اور وہاڑی ڈرائیونگ سکول کے انچارج چودھری طارق ، ٹیوٹا افسران کے علاوہ کامسیٹس یونیورسٹی کے طلبا و طالبات موجود تھے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ کرپشن سے پاک موٹر وے پولیس ہمارے ملک کا قابل فخر ادارہ ہے جو شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرر ہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کریں تو بہت سی انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی موٹر وے غلام جعفر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹیوٹا کے ذریعے ہنر مندافراد قوت کی تیار کا بیڑا اٹھایا ہے موٹر وے پولیس ٹیوٹا کے اشتراک سے نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کررہی ہے جو عالمی معیار کی ہے تربیت کے سخت مراحل سے گزرنے کے بعد سخت ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے جو دنیا کے تقریبا ایک سو ممالک میں قابل استعمال ہے تقریب کے آخر میں وہاڑی لودھراں ، اور خانیوال اضلاع کے تربیت مکمل کرنے والے ڈیڑھ سو نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes