کوٹرادھاکشن ،سیورج کا گندہ پانی گھروں میں داخل وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ

Published on November 11, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

\"street
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان)تفصیلات کے مطابق کوٹردھاکشن کے مختلف محلوں میں سیورج کے ناقص نظام اور بلدیہ افسران کی لا پرواہی کے باعث گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے اور جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ متعدد بار جا کر شکایات کر چکے ہیں مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے ۔سفارشی ملا زمین کسی کی نہیں سنتے اس کے علاوہ بلدیہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی وجہ سے کوئی بھی مرمت کا کام عرصہ دراز سے نہیں ہو رہا ہے شہر کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں تھوڑی سی بارش ہو جائے تو گزرنا محال ہو جاتا ہے عوام نے ڈی سی او قصور سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے بادشاہ بلدیہ افسران اور ملازمین کا محاسبہ کیا جائے اور شہر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes