امریکہ بھارت سے مل کر راہداری منصوبہ ختم کرنا چاہتا ہے ، شیخ رشید

Published on March 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

333
اسلام آباد: (یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر راہداری منصوبے کو ختم کرنا چاہتا ہے ، حقوق نسواں بل مجھ پر لاگو نہیں ہوتا یہ بل قوم سے مذاق ہے ۔ سندھ میں فوج آچکی حکومت کے رہنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں اسمبلی کی کوئی اوقات نہیں اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور کسی کو پتہ نہیں نواز شریف کے دورے کا کیا مقصد ہے۔ نواز شریف اور راحیل شریف کے دورے کا انہی کو علم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر پاک چائنہ اقتصادی ر اہداری منصوبے کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ نواز شریف انڈیا کے نیچے لیٹنے کا شوق پورا کرلیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پیسوں کے پیچھے مر رہا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی مافیا بن چکے ہیں اس ملک کی یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے ہاں کرکٹ مافیا کا بھی راج ہے کرکٹ ٹیم بھارت جا کر بھی ذلیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بھارت کا ایک سال کا ویزہ ہے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے جاؤں گا انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ راحیل شریف یا نواز شریف جنرل راحیل کے بغیر دورہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر اعلانیہ طور پر فوج آچکی اب رینجرز نے تھانے اور تفتیش کے اختیارات بھی مانگ لئے ہیں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ایسی نام نہاد حکومت کے چلتے رہنے یا چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کا جنازہ تاریخی تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کو اسلام سے لگاؤ ہے۔ اس جنازے میں سنی ، دیو بندی ، بریلوی اہلحدیث سارے شامل تھے انہوں نے کہا کہ سال دو ہزار سولہ سیاسی لحاظ سے بہت ا ہم ہے دس سے زیادہ بڑے لوگ ایم کیو ایم کو چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل قوم کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے مجھ پر حقوق نسواں بل لاگو نہیں ہوتا یہ انہی پر لاگو ہوتا ہے جو اسے بناتے ہیں شہباز شریف کی لبرل ازم سے سب واقف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کچھ پیاروں کے احتساب کیخلاف ہیں ان میں میٹرو ، نندی پور والے بھی شامل ہیں اورنج ٹرین اور دیگر منصوبوں والے بھی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes