سیکورٹی کی تحریری یقین دہانی تک ٹیم بھارت نہیں جائیگی، پاکستان کا دوٹوک موٴقف

Published on March 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

555
اسلام آباد(یو این پی)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے حوالے سے پاکستان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت سے سکیورٹی کی تحریری یقین دہانی مانگ لی اور ٹیم کو بھارت جانے سے روک دیاہے۔پی سی بی چیئرمین کہتے ہیں کہ حکومتی گرین سگنل کے بعد ہی ٹیم بھارت جائے گی۔بھارت بھیجی گئی سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ تو وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی لیکن کرکٹ ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔ وزارت داخلہ نے بھارت کی جانب سے تحریری یقین دہانی نہ ملنے تک ٹیم کو بھارت جانے سے روک دیا ہے۔مودی سرکار کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیاہے،جب تک بھارتی حکومت مکمل سکیورٹی کا لکھ کر نہیں دے گی، ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔دوسری جانب پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے ٹیم بھیجنے سے قبل مکمل سکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔شہریارخان کے مطابق حکومتی گرین سگنل کے بعد قومی ٹیم پہلی دستیاب فلائٹ سے بھارت جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题