حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

اسلام آباد:(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لٹر سستا ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول 233 روپے 91 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 244 روپے 44 پیسے کا فی لٹر ہوگیا ہے۔مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 199 روپے 40 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog