لاہور: خواتین پولیس اہلکار پینٹ شرٹ پہنیں گی، شلوار قیمض پہننے پر پابندی

Published on March 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

666
لاہور (یو این پی) پنجاب میں خواتین پولیس افسر اور اہلکار نیلی قیمض، شلوار اور نیلا ہی دوپٹہ یونیفارم کے طور پر استعمال کر رہی تھیں۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے دسمبر 2014ء میں صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یونیفارم کو تبدیل کر دیا۔ نئے یونیفارم میں سرمئی شرٹ، خاکی پینٹ، دوپٹہ پٹی اور کالے رنگ کا سکارف شامل ہے۔کئی شہروں میں خواتین پولیس اہلکاروں نے نیا یونیفارم تن زیب کرنا شروع کر دیا لیکن بیشتر میں اہلکار پرانی شلوار قیمض ہی استعمال کر رہی تھیں جس پر آئی جی آفس نے نیا سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ریجینل پولیس افسران اور سی سی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی یونیفارم کی خلاف ورزی نہ کرے۔ سرکلر ملنے کے بعد تمام افسران نے اپنے اپنے ضلعوں میں احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes