پیپلز پارٹی پر قابض ٹولے نے عوام اور کارکنوں کو دورکر دیا ٗ ناہید خان

Published on March 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

666
اسلام آباد(یو این پی )محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہاہے کہ پارٹی پر قابض ٹولے نے عوام اور کارکنوں کو پارٹی سے دورکر دیا ہے ‘ آج پیپلز پارٹی کو وہ لوگ چلا رہے ہیں جن کو پارٹی کے نظریات کا علم ہی نہیں قابضین سے پارٹی واپس لینے کے لئے جیالے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناہید خاں نے کہا کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کی پہچان اس کا عوامی منشور تھا مگر زرداری نے اسے کرپشن کی علامت بنا دیا ہے،پارٹی پرقابض ٹولے کی وجہ سے پارٹی کمزور ہور ہی ہے ‘ قیادت کا کارکنوں او ر عوام سے کوئی رابطہ نہیں،ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہیدغریب عوام اور کارکنوں کوہمیشہ اپنا سرمایہ سمجھتے تھے اور ان میں رہتے ہوئے خوشی محسوس کرتے تھے لیکن اب پارٹی پر قابض ٹولے نے کارکنوں سے منہ پھیر کر انہیں دور کر دیا ہے،قابضین سے پارٹی واپس لینے کیلئے جیالے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ زرداری جیالوں کی پارٹی کو ذاتی جاگیر کی طرح چلا رہے ہیں جس سے حقیقی جیالے بدظن ہورہے ہیں، پیپلزپارٹی کے بنیادی کارکن ہی اصل بھٹو ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کا نام زندہ رکھا ہوا ہے موجودہ حالات نے کارکنوں کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے یو این پی سے کہا کہ پانچ سال پیپلزپارٹی کی حکومت رہی مگر وہ اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہیں نہیں کر سکی ، محترمہ بے نظیر بھٹو کی قبر کے ساتھ بے وفائی اور منافقت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کبھی معاف نہیں کریگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme