ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بنگلا دیش آج مد مقابل ہوں گے

Published on March 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

6
کولکتہ(یواین پی)ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ گرین شرٹس ٹائیگرزکو پھر سے پنجرے میں بند کرنے کے لیے  بے چین ہیں جب کہ ٹیم ایونٹ کا کامیاب آغاز کرنے کے ساتھ حریف سائیڈ سے اگلے پچھلے تمام حساب بھی چکتا کرنے کیلیے بھی پُراعتماد دکھائی دیتی ہے۔اچھی طرح وارم اپ ہونے والے حفیظ اپنی بیٹنگ فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، مڈل آرڈرمیں عمر اکمل، شعیب ملک اور سرفراز احمد پر ٹیم کو بحران سے بچانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوگی،آفریدی بھی فارم میں واپس آنے کیلیے بے چین ہیں، عامر اور عرفان پر مشتمل فاسٹ اٹیک حریف بیٹنگ لائن کا بھرکس نکالنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔اسپن ڈپارٹمنٹ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور عماد وسیم سنبھالیں گے،کوچ وقار یونس نے کہاکہ یقیناً ہماری حالیہ پرفارمنس اچھی نہیں رہی مگر کوئی ہمیں نظر انداز کرنے کی کوشش نہ کرے، ایک بار ردھم میں آجائیں تو پھر حیران کرنا بھی جانتے ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم ابھی تک گرین شرٹش کے خلاف ایشیا کپ میں فتح کے نشے میں ڈوبی ہوئی ہے، اسے اپنی کامیابی کا پورا یقین ہے، بیٹنگ کے شعبے میں تمیم اقبال پر زیادہ انحصار ہوگا۔بولنگ میں ٹیم مینجمنٹ کو فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے فٹ ہونے کا شدت سے انتظار ہے،کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہاکہ پاکستان تجربہ کار ٹیم ہے لیکن حالیہ کچھ عرصے سے کارکردگی ہماری زیادہ بہتر رہی جسے قائم رکھا جائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes