چینی خاتون بھی مصطفی کمال کی مداح نکلیں ، تصویر کے ساتھ فوٹو سیشن کر الیا

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

222
 کراچی (یو این پی) سابق ضلع ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے گھر پر سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر چینی خاتون بھی پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم چینی خاتون بھی مصطفیٰ کمال کی مداح نکلیں۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چینی خاتون مصطفیٰ کمال کی پڑوسن ہیں۔ وہ گزشتہ روز پھول لے کر ان کے گھر پہنچ گئیں اور مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ کے باہر قد آدم تصویر لگا دی۔ چینی مداح کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اچھے پڑوسی ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز بھی مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر آنے والے نوجوانوں کا تانتا بندھا رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme