ڈاکٹر افتخار احمد نور ڈسٹرکٹ آرڈینیٹر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ تعینات

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

images
جھنگ (یواین پی) :ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جھنگ کے ممتاز ماہر طب ڈاکٹر افتخار احمد نور کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ و پرائمری ہیلتھ کیئرجھنگ تعینات کردیاگیاہے۔ ان کے پیش رو ڈاکٹر ذوالفقار علی گزشتہ روزاپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر افتخار احمد نور کاشمار محکمہ صحت جھنگ کے انتہائی فرض شناس ، محنتی ، دیانتدار ، تجربہ کار ماہرین طب میں ہوتاہے۔ جھنگ کے سیاسی ، سماجی ، طبی ، عوامی ، دینی حلقوں نے ڈاکٹر افتخار احمد نور کی بطور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تقرری پر محکمہ صحت پنجاب کے حکام کو خراج تحسین پیش کیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر افتخار احمد نور مذکورہ پروگرام کو وزیرا عظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی پالیسیوں کے مطابق کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ مزید برآں ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ریٹائر منٹ پر ان کی محکمانہ شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار الوداعی تقریب کابھی اہتمام کیاگیا جس میں محکمہ صحت کے تمام اہم افسران ، سپیشلسٹس ڈاکٹرز ، میڈیکل افسران اور دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار علی کی طویل پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے اسے دیگر افسران کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی درازی عمر کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog