غیرمشروط معافی مانگنے والوں کومعاف کیا گیا ،نہال ہاشمی کیس میں روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا: رانا ثنا اللہ

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جس شخص نے بھی عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اسے معاف کردیا گیا ، عدلیہ کا مذاق اڑانے والے بابر اعوان کومعاف کیا جاسکتا ہے تو نہال ہاشمی کو بھی معاف کیا جانا چاہیے تھا لیکن اس کیس میں عدالتی روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا یہ روایت رہی ہے کہ جس شخص نے بھی عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اسے معاف کردیا گیا لیکن نہال ہاشمی کے کیس میں عدالتی روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔ ججز کے نام پر پیسے لینے اور سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر کھڑے ہو کر عدلیہ کا مذاق اڑانے والے بابر اعوان کو غیر مشروط معافی پر معاف کیا جاسکتا ہے تو نہال ہاشمی کو بھی معاف کیا جاسکتا تھا۔
وزیر قانون پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید یا گفتگو کرنا ہر شہری کا حق ہے، ہم نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کی ذات کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اس پر فوری طور پر عمل کیا اور وزیراعظم ہاو¿س خالی کیا اگر وہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے تو یہ توہین عدالت ہوتی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی لیکن ان کے کیس میں عدالتی روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید ، 50 ہزار روپے جرمانہ اور 5 سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme