پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی کیلئے تیاریاں مکمل

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

indexاسلام آباد۔۔۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔میڈیا کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف کی علاج کی غرض سے دبئی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کی روانگی کسی بھی وقت متوقع ہے۔ سابق صدر کے ہمراہ ان کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی سینئر قیادت، ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کی اہلیہ بھی ہوں گی۔ذرائع وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جس کے بعد ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے یا نا نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہونے تک ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد آج پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا گیا تو پھر یہ توہین عدالت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جسے سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد معاملے کو وزارت داخلہ لے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر امجد کا دبئی روانگی سے قبل کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سابق صدر کو تاحال بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملی ہے، جیسے ہی سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی وہ علاج کے لئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی ریڑھی کی ہڈی کا معائنہ کرائیں گے۔ پرویز مشرف کی دبئی میں برج خلیفہ کے عقب میں واقع رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题