پشاور میں آزمائشی بنیادوں پر فائیو جی سروس کا آغاز کر دیا گیا

Published on June 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

پشاور (یواین پی )انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے تحت پشاور میں 5 جی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کامیاب آزمائش میں پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز، کلاؤڈ گیمنگ اور ریموٹ سرجری کنسپٹ کے جائزے کو بھی شامل کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کا نظام اور بنیادی ڈھانچہ فعال ہونے کی صورت میں ماہرین دور دراز علاقوں میں کام کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔دوسری جانب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے ملک کا ایسا پہلا صوبہ ہے جہاں فائیو جی سروس کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔فائیو جی انٹرنیٹ کی رفتار فور جی کی حالیہ دستیاب سے 10 گنا زیادہ ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آرٹیفیشل آرمز بھی کام کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔ اس کے علاوہ فلموں اور گیمز کے حوالے سے بھی بہت زیادہ فوائد ہیں۔اس حوالے سے میڈٰیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں ترقی کی تعریف بدل جائے گی، اب جہاں فائیو جی کی سہولت ہوگی اس ملک کے لوگ ترقی یافتہ کہلائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog