کیسا استعفیٰ ؟ میں نے کہا تھا مشرف بغیر پیشی کے گئے تو استعفیٰ دوں گا : احسن اقبال

Published on March 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

2222
لاہور (یو این پی) مشرف کے بیرون ملک جانے کی صورت میں استعفے کا اعلان کرنے والے احسن اقبال اب اپنے بیان کی وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا پرویز مشرف کے خلاف بیان ان کے گلے پڑ گیا۔ سابق صدر کو بیرون ملک روانگی کی اجازت ملتے ہی سوشل میڈیا پر ان سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ کیا جانے لگا جس کی وضاحت کے لیے انہیں بھی سوشل میڈیاکا سہارا لینا پڑ گیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے واشگاف الفاظ میں دعویٰ کیا تھا کہ اگر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملتے ہی احسن اقبال بھی زیربحث آ گئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان پر تنقید شروع ہوگئی جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا سہارا لیا اور وضاحت کی کہ انہوں نے کہا تھا کہ مشرف عدالتوں کا سامنا کیے بغیر باہر گئے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ مشرف نے عدالتوں کا سامنا کیا اور قانونی طریقے سے ہی انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اینکر اور پی ٹی آئی کے حامی ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme