وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس

Published on December 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں کابینہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کوتوانائی پالیسی میں پیشرفت سے آگاہ کیاگیا جس کا مقصد پاکستان میں بجلی کی زیادہ دستیابی اور بہتر استطاعت ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا جون2015ء تک قومی گرڈ میں 1500 میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ توانائی کی پیداوار فیول مکس پالیسی کے حصے کے طور پر زیادہ مقدار میں کوئلہ اورگیس استعمال کی جائے تاکہ بجلی کی قیمتیں زیادہ قابل مقدور بنائی جاسکیں۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ آئندہ گرمیوں کیلئے جامع لوڈ مینجمنٹ وضع کیا جائے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر برائے ریلویز سعد رفیق وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف، سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید ، سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھکہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog