کوئٹہ: 30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہزار گنجی بس ٹرمینل کا افتتاح

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 737)      No Comments

111
کوئٹہ (یو این پی) کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے 30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہزار گنجی بس ٹرمینل کا افتتاح کر دیا تاہم عظیم الشان منصوبے سے کوچز مالکان اب بھی ناخوش ہیں۔کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کے لئے سریاب روڈ پر واقع بس اڈے کو ہزار گنجی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 30کروڑ روپے کی خطیر لاگت اور تمام تر سہولیات سے آراستہ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ منصوبہ 18ماہ میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔دوسری جانب اڈے کی منتقلی پر بس مالکان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بھی پہلے جیسے منصوبوں کی طرح صرف کاغذوں میں باقی نہ رہے۔ بس اڈے کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر امن وامان کی صورتحال بھی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کو فوری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہزار گنجی تک مسافروں کے لئے شٹل سروس بھی شروع کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes