حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عمل کریں سلطان محمود گجر

Published on December 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )کرونا وبا کی وجہ سے پراپرٹی کا کاروبار بہت متاثرہوا ہے مگر ہمیں چاہیئے کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عمل کریں ۔ان خیالات کا اظہار پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سلطان محمود گجر مہمان خصوصی نے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن غربی زون کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم ایوارڈز و اسناد کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ پراپرٹی کاروبار کے فروغ کے لئے ایمانداری ،وقت کی پابندی اور سچائی بہت بڑا زینہ ہے جس سے کاروباری وسعت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی مقبولیت عام ہوتی ہے ،پراپرٹی کے کاروبار کرنے والوں میں اتفاق و اتحادکا عنصر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔تقریب میں صدرپراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن(ُپی ڈی اے) غربی زون رانا داﺅد احمدنے اپنے خطاب میں ماسک کے استعمال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ روزگار کے حصول کے لئے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کو مختلف جگہوں پر جانا پڑتا ہے اس لئے کرونا سے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کے لئے ماسک کا استعما ل بہت ضروری ہے ۔ پی ڈی اے غربی زون کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد رفیع کمبوہ نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی کے کاروبار میں موسمیاتی تغیرات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے سموگ ، دھند اور سردی سے اپنے آپ کو بچائیں ۔تحصیل صدرپراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالغفار مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کاروبار کے لئے باہر جاتے اور آتے وقت سینی ٹائزر کا استعمال معمول بنانا ہوگا ۔۔ پی ڈی اے کے ضلعی سرپرست اعلیٰ راﺅ شہباز، مہمان اعزاز سابقہ سٹی ناظم حاجی عبدالستار مغل ، چوہدری محمد یٰسین اور چوہدری محمد وسیم نے بھی خطاب کئے۔ تقریب میں پراپرٹی کاروبار سے وابستہ حضرات جن میں آفاق منظر،طارق سہیل،علی رضانقیبی،امجد سلیم اور اکمل سلیم نے شرکت کی ۔ آخر میں تمام زون،تحصیل و ضلعی صدور کے علاوہ پی ڈی اے کے چاروں زونزکے صدور اور دیگر افراد کو ایوارڈز اور اسناد سے نواز ا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy