یوم پاکستان تجدید عہدِ تاریخ ہے ،وجودِ ملتِ پاکستان مسلم امہ کے تفاخر کی علامت ہے اوور سیز پاکستانی جرنلسٹ فورم

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

12895329_602559966559880_416024278_n
جدہ(یواین پی)23 مارچ کو ارض وطن اور قائدین ملت جنہوں نے اس گلشن کی آبیاری میں اپنی شہ رگیں پیش کی ہیں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔23 مارچ تاریخ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جس دن کی تاریخی فکر نے مسلم امہ کو ایک فلاحی، اسلامی ،ایٹمی سلطنت سے نوازا ہے۔ اور ہم تمام صحافی جو اوور سیز جرنلسٹ پاکستانی فورم کے پلیٹ فارم سے وابستہ ہیں آج تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم بھی اس گلشن کی ترویج و ترقی کے لیے اپنا تن، من ، دھن، نچھاور کر دیں گے۔ ا ن خیالات کا اظہار اوور سیز پاکستانی فورم کے مرکزی قائدین غلام مصطفی نہرا، وسیم گل، چوہدری رضوان ، چوہدری مبشر ڈاہر، زکیر احمد بھٹی ،ریاض گھمن،خالد چیمہ،اشتیاق مغل،جاوید راہو،فضل مہمند نے سعودی عریبیہ میں ایک فورم میٹنگ کے دوران کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme