پاکستان کے کم عمر ترین ہیکررافع بلوچ کا پیپر بلیک ہیٹ کانفرنس کیلئے منتخب کر لیا گیا

Published on March 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

U3Km6cEY
اسلام آباد(یواین پی)رافع بلوچ کا شمار پاکستان کو عالمی سطح پر بے مثال پہچان دلوانے والے قابل فخر نوجوانوں میں ہوتا ہے۔انکو تل ابیب ، اسرائیل کی ایک سکیورٹی انفارمیشن رپورٹس شائع کرنیوالی کمپنی چیک مارکس 2014کے پانچ سرفہرست وائٹ ہیٹ ہیکرز میں شامل کر چکی ہے۔ایتھیکل ہیکنگ کے حوالے سے انکا کیا جانیولا کام اک حوالے کے طور پر مانا جاتا ہے۔بخارسٹ ، رومانیہ میں ہونیوالی ڈیفکیمپ کانفرنس میں بھی انکا پیپر شامل کیا کیا گیا تھا ، اس حوالے سے ان کو خصوصی طور پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے بلایا گیا۔سائبر موضوعات پر کئی کتابوں کے مصنف رافع بلوچ6سال سے سکیورٹی ریسرچر کی حیثیت سے اپنا لو ہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد اداروں کے ڈیٹا و ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔اس حوالے سے انکو ایک نجی آن لائن کمپنی کی جانب سے ایک خطیر رقم کا ستا ئشی انعام بھی مل چکا ہے۔
رافع بلوچ پاکستان کے کم عمر ترین ہیکر ہیں جن کا پیپر بلیک ہیٹ کانفرنس میں شامل کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، بلیک ہیٹ کی یہ کانفرنس ایتھیکل ہیکنگ اور سکیورٹی کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس ہے۔وہ اس کانفرنس میں پاکستانی ٹیلنٹ کی نمائندگی کرنے کیلئے 30مارچ کو سنگا پور روانہ ہو رہے ہیں۔کانفرنس میں وہ بائی پاسنگ براؤزر سکیورٹی پالیسیز فار فن اینڈ پرافٹ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes