عمران خان نے حقیقی آزاد اور خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھ دی،رانا نثار راٹھ

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

لاہور(یو این پی)پی ٹی آئی رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی لازوال جدوجہد سے حقیقی آزاد اور خود مختار پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عمارت کی تعمیر شروع کی جائے گی،عمران خان نے حکومت سے باہر رہ کر لاکھوں کی تعداد کے جلسے کر کے خود کو قومی لیڈر ثابت کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لندن میں بیٹھ کرانقلاب لانے والوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں عمران خان جب اسلام آباد کی طرف کال دیں گے تو ہم نے موسم کی سختیوں کی پرواہ کئے بغیر سفرشروع کرنا ہے اور قوی امید ہے کہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے امپورٹڈ حکمران اپنا بوریا بستر گول کر کے فرار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک میں افرا تفری اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔لیکن ہم نے ان کی ان سازشوں کو بھی ناکام بنانا ہے۔ان شااللہ پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے اور تا قیامت قائم و دائم رہے گا لیکن لوٹ ماراور کرپشن کے ذریعے اس کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy