دنیا میں صاف پانی سے محروم لوگوں کی سب سے بڑی تعداد بھارت میں ہے

Published on March 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

777
نئی دہلی (یواین پی) عالمی سطح پر سروے کرنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا میں صاف پانی سے محروم لوگوں کی سب سے بڑی تعداد بھارت میں پائی جاتی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انٹرنیشنل چیریٹی واٹر ایڈ کا کہنا ہے کہ سات کروڑ اٹھاون لاکھ یابھارت کی کل آبادی کے پانچ فیصد لوگ یاتو مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں یا انہیں نکاسی آب اور کیمکلز سے آلودہ پانی پینا پڑتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ تعداد دنیا بھر میں صاف پانی سے محروم 65کروڑلوگوں کا دس فیصد اور افریقہ کے کسی ایک ملک یا چین سے بھی زیادہ ہے جہاں چھ کروڑ تیس لاکھ لوگوں کو صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی سے محروم غریب بھارتی روزانہ پچاس لیٹر پانی خریدنے کے لیے اوسطاً72سینٹ خرچ کرنے پر مجبور ہیں جو انکی روزانہ آمدنی کا بیس فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے پیچھے رہنے کی وجہ آبی ذخائر کاکمزور انتظامی نظام ہے۔ ادارے کا کہناہے کہ ہرسال پیٹ کی بیماریوں سے تین لاکھ پندرہ ہزار بچوں کی موت واقع ہوجاتی ہے جن میں سے ایک لاکھ چالیس ہزار بھارتی ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog