پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے محبوبہ مفتی کو مقبوضہ کشمیر کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

66666
نئی دلی:(یو این پی) پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے متفقہ طور پر نامزدگی کے بعد مفتی محمد سعید کی بیٹی محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ڈی پی کے ریاست میں حکومت سازی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔دوسری جانب پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے اہم اجلاس میں جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی محبوبہ مفتی کو متفقہ طور پر وزارت اعلیٰ کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا۔پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اس وقت لوک سبھا میں جنوبی کشمیر کی نمائندگی کررہی ہیں لیکن وزیراعلیٰ بننے کے لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر کشمیر کے دونوں ایوانوں سے منتخب ہونا ہوگا۔واضح رہے محبوبہ مفتی کے والد مفتی محمد سعید 7 جنوری کو انتقال کرگئے تھے اور وہ اس وقت مقبوضہ وکشمیر کے وزیراعلیٰ تھے جس کے بعد ریاست اب تک بغیر کسی حکومت کے چل رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme