راولپنڈی میں ون وہیلنگ کرنے والوں کی شامت ، متعدد حوالات میں بند

Published on July 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

777
راولپنڈی (یو این پی) راولپنڈی میں پولیس نے ون ویلنگ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا ، ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کی ڈنڈوں سے پٹائی ، متعدد کو حوالات میں بند کر دیا ۔ راولپنڈی میں عید کی شام ہوتے ہی موٹر سائیکل پر سوار نوجوان ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے اور کمیٹی چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹر چینج پر ون ویلنگ کرتے ہوئے خوب ہلا گلا کیا ، کمیٹی چوک میں ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کی ٹکر سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ، اطلاع ملنے پر پویس حرکت میں آ گئی اور ون ویلنگ کرنے والےنوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ، پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کی ڈنڈوں سےخوب پٹائی کی جبکہ متعدد نوجوانوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy