کرپشن فری پاکستان مہم تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے۔بہادر خان

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

NewUNN
جھنگ (شفقت سے)کرپشن فری پاکستان مہم تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے۔یہ بات بہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی جھنگ نے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد عامر کالونی اور جامعہ معارف اسلامیہ کے باہر کرپشن فری پاکستان کے حوالہ سے دستخطی مہم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ا س موقع پر حاجی محمد ارشاد منڈ امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ بھی موجود تھے۔بہادر خان جھگڑ نے کہا کہ اسلامی ریاست کے پہلے حکمران حضرت ابوبکر صدیق نے خلافت سنبھالتے ہی کپڑے کی تجارت بند کر دی تھی اور ایک مزدور کے برابر تنخواہ پر گذراوقات کرتے تھے،جبکہ موجودہ حکمران اپنے کاروبار چمکانے اورسرکاری وسائل لوٹنے کیلئے حکومت میں آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بر سر اقتدار رہنے والے تمام لوگوں کے مقدمات نیب میں زیر التوا ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نیب کواور سابق صدر زرداری ایف آئی اے کو دھمکیاں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوۂ چھوٹا اہلکار جرم کرے تو قابل مواخذہ ہوتا ہے جبکہ اشرافیہ کرپشن کے حمام میں ننگا ناچے تو ان کی شرافت اور قیادت پر کوئی حرف نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کے خاتمے تک جدو جہد جاری رکھے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes