ورلڈ ٹی ٹونٹی ،آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 835)      No Comments

news-1458905272-9191_largeموہالی … ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے  کر قومی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے  گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان172رنز بنا سکی ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو 20 کے مجموعے پر1 سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 40 کے مجموعی سکور پر گری جب شرجیل خان 30 رنز بنا کر فالکنر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔تیسرے آوٹ ہونے والے بلے باز عمر اکمل تھے جنہوں نے 32 رنز بنائے ۔کپتان شاہد آفریدی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 7 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔دیگر بلےبازوں میں خالد لطیف نے 46، شعیب ملک نے 40اور سرفراز احمد نے 2 رنز سکور کیے ہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے فالکنر نے 5 ،زیمپا نے 2 اور ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو  آوٹ کیا ۔

اس سے قبل آسٹریلین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انکی  پہلی وکٹ  28 کے مجموعی سکور پر گری جب وہاب ریاض نے عثمان خواجہ کو 21 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ ڈیوڈ وارنر دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں ہی کلین بولڈ ہوئے، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ تیسری وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری اور ایرون فنچ بھی 15 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کپتان سٹیو سمتھ نے انتہائی عمدہ اور جارحانہ اننگز کھیلی اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھیلتے ہوئے مجموعی سکور میں 61 رنز کا اضافہ کیا، ان کی اننگز میں 7 چوکے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے شین واٹسن کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 74 رنز جوڑے۔ورلڈ ٹی 20 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے شین واٹسن بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور 20 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme