دوکانداروں سے رقم ہتھیانے والے نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

Published on March 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

Hat kari.1
جھنگ (یوا ین پی)چائلڈ لیبر ایکٹ کی آڑ میں لیبر آفیسر ظاہر کر کے دوکانداروں سے رقم ہتھیانے والے نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقہ مین بازار میں دو نوسر باز غلام عباس رہائشی ملتان اور ذوالفقار رہائشی محلہ قریشیاں شورکوٹ جو اپنے آپ کو لیبر آفیسر کے طور پر متعارف کروا کر مختلف دوکانداروں اور ہوٹل مالکان سے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈرا دھمکا کر دوکانداروں سے ہزاروں روپے ہتھیا لیے جس پر موقع پر موجود افراد کو شک گزرا تو انہوں نے وقوعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جنہوں نے فوری کاروائی کر تے ہوئے دونوں جعلی لیبر آفیسر کو سرینا ہوٹل مین بازار شورکوٹ کینٹ سے گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف بجرم زیر دفعہ 420/419،170ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy