پشاور میں جدید سہولیات سے آراستہ پہلے برن اینڈ ٹراما سنٹر کا افتتاح

Published on March 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پشاور کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی۔ صوبے کے پہلے اور اکلوتے برن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ایم ایم اے کے دور میں شروع ہونے والے پراجیکٹ کو تحریک انصاف کا کارنامہ قرار دیدیا۔پشاور میں جدید سہولیات سے آراستہ صوبے کے پہلے برن اینڈ ٹراما سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ 120 بستروں پر مشتمل برن سنٹر میں 8 بستروں کا انتہائی نگہداشت کا یونٹ بھی بنایا گیا ہے جبکہ خواتین اور بچوں کے لئے الگ الگ وارڈز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے برن سنٹر کا افتتاح کیا۔دہشت گردی سے شدید متاثرہ خیبر پختونخوا میں ایک برن سنٹر کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔ 2003ء میں اس برن اینڈ ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد جے یو آئی کے رہنما اور اس وقت کے وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے رکھا تھا تاہم وزیراعلیٰ محمود خان نے اس کا کریڈٹ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy