رکن صوبائی اسمبلی عامر سلطان، منیب سلطان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

سرگودھا(یو این پی) ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر‘ امیدوار حلقہ این اے91 چوہدری عامر سلطان چیمہ اور امیدوار حلقہ پی پی 75 چوہدری منیب سلطان چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا‘ آئندہ 48 گھنٹوں میں بنی گالا عمران خان سے ملاقات کرکے شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سے ق لیگ کے امیدوار برائے حلقہ این اے 91  چوہدری عامر سلطان چیمہ اور پی پی 75 سے چوہدری منیب سلطان چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ق لیگ کے دونوں رہنماء آئندہ 48 گھنٹوں میں بنی گالاہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان واحد لیڈر اور امید کی کرن ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرکے ملک وملت پر بہت بڑا احسان کیا ہے، انکے اس احسان کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہےں کیا‘ 2018 میں لوڈشیڈنگ خاتمہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‘ گرمیاں شروع ہوتے ہی کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ الیکشن قریب آتے ہی اب لوڈشیڈنگ آئندہ سالوں میں ختم کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ نوازشریف اس وقت اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہےں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题