آج کا دن ٹاریخ میں15 دسمبر

Published on December 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)آج کا دن ٹاریخ میں 15 دسمبر سن 1072 الپ ارسلان کی وفات کا دن ہے ۔ سلچوکی سلطنت کے حکمران الپ ارسلان کو ایک تسخیر شدہ قلعے کے سپی سالار یوسف کی طرف سے قتل کر دیا گیا ۔ الپ ارسلان کے چچا توغرول بے کے رخت سفر مینں شامل ہوا کرتے تھے جن کی عسکری صلاحیتوں کے نتیجے میں خراساں کا علاقہ فتح کیا گیا ۔ توغرول بے کی سن 1063 میں وفات کے بعد سلچوکی سلطنت کے پایہ تخت پر الپ ارسلان براجمان ہوئے جنہوں نے سن 1071 میں جنگ ملازگرت کے دوران بازنطینی حکمران رومانوس دیو گیبنیس کو شکست دیتےہوئے ترکوں کےلیے ابناطولیہ کی سر زمین میں داخلے کی راہ ہموار کی ۔ عالم اسلام میں ان کی فتوحات کو کافی قدر سے دیکھا جاتا ہے جنہوں نے اس دور کے سائنس دانوں کو ہر طرح کی مراعات دے رکھی تھیں۔
آج کا دن ٹاریخ میں15 دسمبر سن 1256 الاموت قلعے کو ہلاکو خان کی طرف سے مسمار کر دیا گیا جو کہ ایران میں واقع تھا ۔ ایک ایرانی شہری حسب بن صباح کی طرف سے ہش ہش جماعت منگولوں کے حملوں سے قبل ایران کے ساتھ ساتھ میزو پوٹامیا کے تمام علاقوں پر اپنا اثر رکھتی تھی کہ جہاں واقع الا موت کا قلعہ کافی حساس نوعیت کا حامل تھا ۔ ہلاکو خان نے علاقے پر حملے کے دوران یہ قلعہ مسمار کیا جہاں موجود کتابیں اور دیگر تحریری مواد بھی ضائع ہو گیا۔
آج کا دن ٹاریخ میں15 دسمبر سن 1954 ترک پٹرولئم کمپنی لیمیٹڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس کمپنی کے قیام کا مقصد ترکی میں پٹرول کی تلاش اور اس سے بنی مصنوعات کی تیاری کرنا تھا جسے وزارت قدرتی وسائل و توانائی کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا ۔ سن 2004 میں اس کمپنی نے خشکی کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی تیل کی تلاش کا آغازکیا ۔ اس کمپنی کے ادیا مان، باتمان اور تراکیہ کے علاقوں میں ضلعی مراکز موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes