اوپن یونیورسٹی سانحہ لاہور کے سوگواروں کے غم میں برابر کی شریک ہے ڈاکٹر شاہد صد یقی

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی) بحیثیت قومی ادارہ ٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سانحہ لاہور کو اپنا غم سمجھتی ہے اور سوگواروں کے غم میں برابر کی شریک ہے ٗ یونیورسٹی معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندہ صفت لوگوں کی شدید مذمت کرتی ہے”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے آج اوپن یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں سانحہ لاہور کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سانحہ لاہور کو قومی سوگ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی غم زدہ لوگوں کے دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دعائیہ تقریب میں یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین ٗ اساتذہ اور آفیسرز موجود تھے۔اس موقع پر ا للہ رب العزت سے سانحہ لاہورکے تما م شہدا ء کی مغفر ت اورپسما ند گا ن کو صبر جمیل عطا فر ما نے کے لئے اجتما عی فا تحہ خوا نی اوردعا کر ا ئی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy