سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کراچی بین الاقوامی کتاب میلہ میں شرکت

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی)سلطان الفقر پبلیکیشنز نے پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلہ میں کامیاب شرکت کی۔  پانچ روزہ کراچی بین الاقوامی کتاب میلہ 8 دسمبر 2022 بروز جمعرات تا 12 دسمبر 2022 بروز سوموار ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوا۔  سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے تمام کتب پر 50 فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ہر کتاب کا اس کتاب میلہ میں چرچا رہا۔ سید الشہدا سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی تصنیفِ لطیف، سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؓ اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیفِ مبارکہ قارئین کی دلچسپی کا باعث رہیں۔  سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی فقر و تصوف پر مبنی مایہ ناز کتب میں علمی، ادبی ، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوام الناس کی بھی خصوصی دلچسپی رہی۔ سلطان العاشقین کی شہرۂ آفاق تصنیفِ مبارکہ  شمس الفقرا اور اس کا انگریزی ترجمہ، مجتبیٰ آخر زمانی اور ابیاتِ باھُو کامل کو خاص پذیرائی حاصل ہوئی۔ ادارہ کی جانب سے سلطان العاشقین کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پر مبنی کتاب “سلطان العاشقین” کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes