لاہور دھماکوں کی گونج دنیا بھر میں سنائی دی

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

555
اسلام آباد (یواین پی)سیاست دان ہوں یا اداکار یا مشہور کھلاڑی، دنیا بھر سے کئی معروف شخصیات نے لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے خونریز واقعے کی مذمت اور ہلاک ہونے والوں کے یک جہتی کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔  گزشتہ روز لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں عورتوں اور بچوں سمیت ستّر افراد ہلاک ہوئے جب کہ سینکڑوں زخمی بھی ہوئے۔ اس خونریز واقعے کی مذمت میں جہاں دنیا بھر سے عام لوگوں نے پاکستان، لاہور اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغامات لکھے وہیں کئی معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت کی۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’’میں گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ترکی ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا، ’’لاہور دھماکوں میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر غمگین ہوں۔ پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت، خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے۔‘‘امریکا میں آئندہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن نے بھی اس واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر بھی اپنے مخصوص اور متنازعہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا:’’بنیاد پرست اسلامی حملہ، اس مرتبہ پاکستان میں مسیحی عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کم از کم 72 ہلاک اور 400 زخمی۔ صرف میں ہی اس مسئلے کو حل کر سکتا ہوں۔‘‘

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes