ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے ،جنرل منیجر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی

Published on August 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments


سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک کرلی گئی
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جنرل منیجر عمران جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔جی ایم پی ٹی سی ایل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی ہے تاہم آگلے چند گھنٹوں میں ملک بھر میں سروس مکمل طور پر بحال ہو جائیگی یاد رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیرآب کیبل آئی ایم ای۔ڈبلیو ای میں خرابی کے باعث ملک میں تھری جی اور فور جی سمیت انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے ملک کے کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئیں۔ بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے 8 قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی پرواز پی اے 210 اور مانچسٹر جانے والی قومی پرواز 701 بھی منسوخ ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme