یکم اپریل سے پٹرول تین روپے 9پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تیاریاں

Published on March 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

22
اسلام آباد (یو این پی) یکم اپریل سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ اوگرا کی پٹرول کی قیمت تین روپے نو پیسے‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایک روپیہ چالیس پیسے لٹر بڑھانے کی تجویز۔ مٹی کا تیل پانچ روپے چونسٹھ پیسے‘ ہائی اوکٹین چار روپے سڑسٹھ پیسے مہنگا ہونے کا امکان۔ قیمتیں بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہو گا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرول 3.07 پیسے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 1.52 پیسے، مٹی کا تیل 3.97 پیسے، ہائی اوکٹین 4.65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4.88 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes