بلاول بھٹو نے نوٹس لے لیا

Published on March 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

333
کراچی(یو این پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول  بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر حکومتی فنڈز کے اجراکی خبروں کا سخت نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے ڈالا ۔تفصیلات کےمطابق کس نے جاری کئے ہیں یہ فنڈز،کیسے جاری ہوئے ہیں یہ فنڈز ،یہ کسی فلم کے ڈائیلاگ نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری کے جذبات ہیں۔جو پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سندھ حکومت کے ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز کے اجرا پر سخت برہم ہیں اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔ لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ نے چار اپریل کو ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر سائیں سرکار سے فرمائش کی تھی کہ مہمانوں کی آمد قیام و طعام اور حفاظت کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہے فنڈز جاری کئے جائیں۔وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھٹو کی برسی پر فوری احکامات کے تحت ڈھائی کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات دیئے نوٹی فیکشن جاری ہوا اور خبروں کی زینت بن گیا۔اب ڈھائی کروڑ روپے کس کے کہنے  اور کیسے جاری ہوئے  تحقیقات کے بعد لگ پتہ جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题