حکومت نے پٹرول 1 روپے 50پیسے‘ ڈیزل 1 روپے 40پیسے مہنگا کر دیا

Published on April 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

22222
اسلام آباد  (یو این پی)  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی موجودہ قیمتوں کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یواین پی نے تو ایک دن قبل خبر دے دی تھی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین گزشتہ ڈیرھ ماہ میں خریدے گئے خام تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں تو اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا برقرار رکھنی چاہیے تھیں کیونکہ ایک ڈیرھ ماہ پہلے خریدے گئے تیل کی قیمت 29 سے 30 ڈالر فی بیرل تھی لیکن یہاں تو گنگا الٹی بہہ رہی ہے۔حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارچ میں خریدے گئے خام تیل کی قیمتوں پر کر دیا جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیزل ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔مٹی کا تیل ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اب اپریل کے مہینے میں پیٹرول کی نئی قیمت 64 روپے 27 پیسے روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 72 روپے 52پیسے فی لیٹر روپے ہو گی۔ مٹی کے تیل ہائی اوکٹین، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy