حافظ آباد میں انوکھی شادی، نہ بارات نہ جہیز

Published on April 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

444
حافظ آباد: (یو این پی) حافظ آباد میں بارات اور جہیز کے بغیر شادی۔ یہاں گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد کے سابق پرنسپل عبد اﷲشاہین کے بیٹے کی شادی تھی۔ اس موقع پر کسی بارات کی روانگی یا آمد کا اہتمام نہ کیا گیا۔ بلکہ دلہا والوں نے اپنے مہمانوں کو اپنے گھر سے کھانا کھلایا۔ اور دلہن والوں نے اپنے مہمانوں کو خود کھانا کھلایا۔ بعد ازاں دونوں فریق جامع مسجد مبارک حافظ آباد میں حاضر ہوئے جہاں نماز عصر کی ادائیگی کے بعد نکاح مسنونہ ہوا ۔ جس کے بعد دلہا والے دلہن کو لے کر اپنے گھر روانہ ہوگئے۔ اور دلہن کے اہل خانہ اپنے گھر چلے گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes