پشاور(یوا ین پی) خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کورہیڈ کوارٹرپشاورمیں ہونے والی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، گورنراقبال ظفرجھگڑا اوردیگراعلٰی عسکری اورفوجی حکام نے شرکت کی ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن، امن وامان اورسیکیورٹی کی صورتحال اورآپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی پر تفصیلی غورکیا گیا۔