صحافی برادری کو ترقی کے سفر میں مثالی کردار اداکر ہوگا ر عثمان خان بزدار

Published on December 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا عمل شروع ہے صحافی برادری کو اس ترقی کے سفر میں مثالی کردار اداکر ہوگا ، کرپٹ سیاسی لیڈر عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملکوں میں آثاثے بناکر عیاشیاں کر رہے ہیں عوام کی ترجمانی مہنگائی کا شور مچا کر عوام کو روزانہ کی بنیاد پر گمراہ کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خاں کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک ترقی کر رہا ہے، اور کرپٹ سیاستدانوں کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ،وہ ان خیالات کا اظہارصحافیوں کے وفد کی معلاقات پر کر رہے تھے، ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری رضوان الحسن قریشی،ضلعی صدر مظفر گڑھ عنصر آفتاب،جنرل سیکرٹری ملک امتیاز تھہیم،تحصیل صدر مظفرگڑھ سردار معظم ڈوگر،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم خاں اور مظفر گڑھ کے سینئر صحافیوں کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدارسے لاہوروزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات،مظفر گڑھ میں صحافی کالونی اور پریس کلب کے فنڈز کا اعلان،صحافیوں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو اس موقع پر مشیر اطلاعات پنجاب احسان خاور بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes