پیپلزپارٹی کا نواز سرکار کو آئندہ سہارا نہ دینے کا اعلان

Published on April 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

0
لاہور (یو این ) پیپلز پارٹی نے نواز سرکار کا سہارا نہ بننے کا واضح پیغام دے دیا۔ چودھری اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ پہلے بھی حکومت کو نہیں بلکہ نظام کو بچایا تھا۔ اب بھی نہ تو گرتی ہوئی دیوار کو دھکا دیں گے اور نہ ہی نواز شریف کا ساتھ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ .وزراءمیں اس قدر اختلافات ہیں کہ وہ آپس میں بات تک نہیں کرتے جبکہ وزیراعظم بھی ان کے جھگڑے کے ڈر سے کابینہ کا اجلاس نہیں بلاتے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ نندی پور سے لے کر میٹرو تک ہر منصوبے میں کمیشن کھایا جا رہا۔ حکومت مال کھاو پارٹی بن چکی ہے۔عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ رائیونڈ اور ماڈل ٹاﺅن کے محلات پر سینکڑوں اہلکار پہرا دے رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کریں گے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں یہاں بہت زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes