عوام کی اولین ترجیح دو وقت کی روٹی اور انصاف ہے ہم سیاست بھی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں حاجی سعید احمد

Published on May 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 591)      No Comments

unnamed
ہارون آباد( یواین پی)وائٹل گروپ کے سربراہ ومحسن ہارون آباد حاجی سعید احمد نے کہا ہے کہ عوام کی اولین ترجیح دو وقت کی روٹی اور انصاف ہے ہم سیاست بھی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں گزشتہ 25سالوں سے ہم نے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے انشاء اللہ بہت جلد ملک کا سب سے بڑا دستر خوان عملی طورپر بھوکوں کا پیٹ بھرنا شروع کر دے گا جس میں 1500افراد کا بیک وقت کھانا فراہم کیا جائے گا ایک اندازے کے مطابق ایک دن میں تقریبا 2ہزار افراد کو بیک وقت باعزت روٹی فراہم کی جائے گی جس کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کار خیر کے اس کا م میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز نہیں آتے اور تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں اپنی عادت کے مطابق رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں اللہ کے گھر سے پوری امید ہے کہ ہم سر خرو ہوں گے اور مخالفین کو ہمیشہ کی طرح اب بھی پسپائی اختیار کرنی پڑے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题