پاکستان میں تاریخی سورج گرہن آج دوپہر 1 بجکر 59 منٹ 21 سیکنڈ پر شروع ہوگا

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تاریخی سورج گرہن آج ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج مورخہ 25 اکتوبر 2022 بروز منگل کو ہوگا جو کہ ملک پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سورج کو گرہن لگے گا جس کا مشاہدہ جزوی طور پر پاکستان میں بھی کیا جائے گا جس میں کراچی بھی شامل ہے اور اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا جبکہ جنوب مغربی ایشیا، یورپ، شمالی افریقہ کے ممالک میں دیکھا جائے گا۔سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 59 منٹ 21 سیکنڈ پر شروع ہوگا جبکہ 4 بجکر 16 سیکنڈ پر عروج پر ہوگا اور اختتام شام 6 بجکر 2 منٹ 12 سیکنڈ پر ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق ملک پاکستان کے علاوہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن یورپ کے بیشتر حصوں، ایشیا کے مغربی حصوں شمالی افریقہ سمیت مشرقی وسطی میں بھی دیکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy