کالعدم تنظیم کے سربراہ سمیت 34دہشت گرد مارے گئے : سرفراز بگٹی

Published on April 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

333
کوئٹہ (یو این پی) پنجاب ہی نہیں بلوچستان میں بھی سکیورٹی فورسز کی امن دشمنوں کےخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ کارروائی قلات میں کی گئی جہاں فورسز نے چونتیس دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونےوالوں میں کالعدم تنظیم کاسربراہ عبدالنبی بنگلزئی بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلی ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قلات کے علاقے جوہان میں سکیورٹی فورسز کے دو روز سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم یو بی اے کے سربراہ عبدالنبی بنگلزئی سمیت 34 شر پسند مارے گئے۔کیمپ سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود‘ ملکی و غیر ملکی کرنسی، سونے کے بسکٹ سمیت دہشت گردی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاءبھی برآمد کی گئیں۔ آپریشن میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قلات آپریشن کے دوران مارے گئے شر پسند صوبے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں سمیت ہائیکورٹ کے جج جسٹس نواز مری کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ صوبے میں امن وامان قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes