کھادوں اور زرعی ادویات کا کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے والے افراد رعایت کے مستحق نہیں رانا علی ارشد

Published on March 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کھادوں اور زرعی ادویات کا کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قانون کے مطابق کیفرے کردار تک پہنچایا جائے۔ پنجاب میں زرعی ٹاسک فورس مربوط نظام اور حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے یہ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد نے راولپنڈی میں زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں کی سطح تک دستیابی کو یقینانی بنا نا ہر زرعی انسپکٹر کی ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو آگایہی فراہم کرنے کے لیے میڈیا کا استعمال کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جارہی ہے ان اقدامات سے کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی ہو سکے گی۔۔ ا ایڈیشنل سیکرٹری(ٹاسک فورس)پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب زرعی ٹاسک فورس نے شکایات درج کرانے کا نیا سسٹم متعارف کرایا ہے جو کہ زیرو کاسٹ کمپلینٹ سسٹم کہلاتاہے۔ جس کے ذریعے کاشتکار کسی بھی وقت وٹس ایپ نمبر 0300-2955539 پر اپنی شکایات بذریعہ پیغام یا ویڈیو بھیج سکتے ہیں اور اس پر کاروائی چوبیس گھنٹے کے اندر عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں زرعی مداخل (زرعی ادویات اور کھادوں) کا کوئی بحران نہیں ہے اور کاشتکاروں کو ان زرعی مداخل کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بخاری دائریکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ اس سال ربیع سیزن میں کھاد وں کا ناجائز منافع خوری کرنے والے ڈیلروں کے خلاف 27لاکھ 39ہزار جرمانے کیے گئے اور تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس وقت راولپنڈی ڈویژن میں کھادون کی دستیابی کومسلسل چیک کیا جا رہا ہے۔شعبہ پیسٹ وارننگ ایند کوالٹی لنٹرول آف پیسٹی کی طرف دے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرخضر حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ ایند کوالٹی لنٹرول آف پیسٹی نے بتایا کہ اس مالی سال میں راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی اور جعلی زرعی ادویات کے خلاف 21چھاپے مارے گئے اور 16لاکھ 29ہزار 107روپے کی جعلی اور غیر قانونی ادویات قبغے میں لی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes