انسان تمام مخلوقات میں وہ واحد مخلوق ہے جو اللہ کو پاسکتا ہے: امیر محمد اکرم اعوان

Published on April 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments
1
لاہور (یو این پی) انسان تمام مخلوقات میں وہ واحد مخلوق ہے جو اللہ کو پاسکتا ہے اللہ کریم نے انسان کو معرفت حق کی سمجھ دی انسان کو وہ آنکھ دی جو ظاہری جمال کے ساتھ ساتھ جمال باری کا مشاہدہ بھی کر سکتی ہے ۔بات ترجیحات کی ہوگی ہمیں اپنی ترجیحات کو اللہ کے قرب تک لے جانا ہوگا۔جو کام ہم اس دنیا میں کررہے ہیں انھی سے ہماری آخرت تعمیر ہو گی۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان صاحب نے بہت بڑے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی موت ،زندگی سے پہلے کیا تھا بعد میں کیا ہوگا سب اللہ کریم نے اپنی کتاب میں واضح طور پر بتا دیا ہے۔دنیا سوائے کھیل اور تماشے کے کچھ بھی نہیں اصل اور دائمی زندگی آخرت کی ہے۔اگر بندہ ساری کوشش مادی زندگی کے حصول کے لیے لگا دے تو پھر جب آنکھ بند ہو گی تو ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا اور اگر اسی دنیا میں وہی سارے کام کریں لیکن سنت کے مطابق کریں تو ساتھ آخرت بھی تیار ہوتی رہے گی۔ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے مزید کہا کہ انسان کا ایک ایک لمحہ ہیرے کی طرح قیمتی ہے جب یہ سانس بند ہونے لگتی ہے تو پھر ساری دنیا دے کر بھی آپ ایک سانس نہیں خرید سکتے آج وقت ہے ہمیں اسی دنیا میں رہ کر آخرت تعمیر کرنی ہے اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题