ٹھٹھ ،حقوق کی عدم ادائیگی اور اپنے جائز مطالبات کے حل کے لیے سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹروں کی ہڑتال

Published on February 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

ٹھٹھ(رپورٹ:حمیدچنڈ) حقوق کی عدم ادائیگی اور اپنے جائز مطالبات کے حل کے لیے سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹروں نے ٹوکن ہڑتال کی ، ڈاکٹروں کی جانب سے ایکشن کمیٹی بناکر تین دنوں تک ٹوکن ہڑتال جاری رکھنے سمیت مختلف تحریک چلانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹران کا عدالتی احکامات باوجود جائز مطالبات کے حل کے لیے سول اسپتال مکلی میں علامتی ٹوکن ہڑتال کرکے اسپتال کے مختلف شعبات کا بائیکاٹ کیا اور اسپتال کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی، اس موقعے پر ڈاکٹروں نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر، او پی ڈی سمیت مختلف شعبات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجن اسپتال کے باہر نکل آئیں ، اس موقعے پر ڈاکٹروں کے رہنماہ ڈاکٹر یوسف میمن، ڈاکٹر قمر بارن، ڈاکٹر شیام، ڈاکٹر یاسمین او ر پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر نے کہا کے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے باوجود ڈاکٹرون کو پروموشن کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، پروموشن کے لیے مسلسل 2 مرتبہ کمیٹی کی میٹنگ ملتوی ہوچکی ہیں، انہوں نے کہاکہ 27 سالوں میں انہیں صرف ایک مرتبہ پروموشن ملی ہے. اور 27 سالوں میں بہت سارے ڈاکٹر رٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی بہت سارے سینئر ڈاکٹرز رٹائرڈہونگے، انہوں نے مزید کہا کے ہمارے ساتھ مسلسل ناجائزی کی جارہی ہے،جبکہ دوسری جانب ضلع کی واحد سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کے دوران دور دراز سے آنے والے مریض پریشانی میں مبتلا رہے۔

بھٹ شاہ سے نکلنے والے محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف قافلے کا پرتباک استقبال
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)بھٹ شاہ سے نکلنے والے محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف قافلے کا پرتباک استقبال کیا گیا قافلہ مرکزی صدر احمدکیریوکی زیرصدارت مکلی پریس کلب پہنچا،اس موقع پر پیدل قافلے کے ارکان نے دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی ،آل سندھ ایجوکیشن لوئراسٹاف ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے رہنماعبدالکریم خاصخیلی، منیربروہی، قادر واریو، ممتاز بروہی، پ ٹ الف ٹھٹھہ ضلع کے صدر اعجاز پلیجو، آپکا کے تاج حسین بروہی ،جھانگھیر میمن ،حکیم بروہی اور دیگرنے لوئراسٹاف ملازمین کے قافلے کاپرتباق استقبال کیا ، اس موقع پر مرکزی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ملازمین کو ہمیشہ نظرانداز کیاگیا ہے ،میڈیکل الاؤنسزاور ترقیوں میں نظر انداز کر نے سے چھوٹے ملازمین میں احساس محرومی پیدا ہورہی ہے، ہم اپنے قانونی اور جائز حقوق کی حاصلات کیلئے قافلہ کا سفر جاری رکھتے ہوئے پیدل مارچ کراچی 26فروری کرچیف منسٹر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
ٹھٹھہ کے متاثرین کا کے فور منصوبہ کے خلاف پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے متاثرین کا کے فور منصوبہ کے خلاف پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاج، 200 سالہ قدیمی گوٹھ مسمار کرنے نہیں دینگے ،جبری طور پر بلامعاوضہ زمینوں سے مٹی اٹھائی جارہی ہے ،حکام بالا رہائشی علاقوں کو تحفظ فراہم کریں ،مذکوراہ منصوبے میں مساجد، درسگاہیں قدیم گوٹھ حاجی سومار ھیجب ،حاجی عثمان ھیجب جاکھرو، حاجی رمضان جاکھرو، حاجی کریم بخش جاکھرو،صوف جاکھرو،جان محمد بروہی اور دیگر مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کیفورمنصوبہ کے تحت کراچی کو فراہم کردہ 22فٹ چوڑی نہر 85 کلومیٹرطویل فاصلے کے دوران لاکھوں ایکڑزمین کے متاثرین کا کہنا تھاکہ لاکھوں گیلن پانی فراہم کرنے کیلئے کینجھرجھیل، ھالیجی اوڈھیروجھیل کی توسیع پروگرام مقامی افراد کیلئے وبال جان بن گیاہیمذکوراہ منصوبہ میں درگاہ لال پیر ملحقہ کئی قبرستان زرد میں آرہیہیں مقامی افرادحاجی عبداللہ حاجی کریم بخش حاجی سوماروڈیروں نور محمدجاکھرو وزیر جاکھرو اور دیگر کا کہنا تھا ہمارے آب و اجداد کیقدیم مکانات قبریں رہائشی علائقے متاثرہورہیہیں جبکہ انتظامیہ جبری کوھستان کی زمینون سے مٹی اٹھارہی ہے تاہم معاوضہ دینیکیبجھائیاب مکانات خالی کروانے دباؤ کا شکار بنا رہیہیں انہوں چیف جسٹس سپریم کورٹ سیمطالبہ کیا مقامی افرادکے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے ازالہ جائے.
آل آصف پبلک سکول میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ)آل آصف پبلک سکول میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب کا انعقادکیاگیابچون نے ثقافتی رنگ بکھیر کر دل جیت لئیے نجی اسکول آل آصف پبلک سکول میرپوربھٹورو گھارو دڑو سجاول کی طلباء وطالبات کے مابین سخت مقابلہ ہوا حسن قرآت ،اردو،انگلش ،سندھی تقاریرنصابی نظموں ثقافتی رنگوں پر مشتمل قومی گیتوں پربچوں کارقص قابل دیدتھامزاحیہ شاعری پرمشتمل اساتذہ والدین اورصحافیوں کے دل جیت لیئے اس موقع پر سینئر صحافی محبوب علی میمن نے کہاکہ بچوں کانصابی تعلیم ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا انکی شخصیت کو نکھارتا ہے بچوں میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے، معماروں سے سکول کے چیئرمین سرآصف نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بچوں کی صلاحیتوں کو نکھار کریں تاکہ ملک کا کارآمد شہری بن سکیں ، پرنسپل آل آصف پبلک سکول سرشریف کا نے کہاکہ اساتذہ کے ساتھ والدین کا بچوں کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم قردار ہوتا ے ہماری کوشش ہے کہ بچوں کی صلاحیتوں کو ابھاریں تاکہ بہترین زندگی گزار سکیں اس موقع پر بہترین پرفارمنس دینے والے بچوں دانش مبین میمن،عزیرعباس میمن، انیق الرحمان میمن،فرقان کھٹی کاشان سومرو ،روباب لوہار مزمل میمن بنفشا حیدر سوھو ،مسکان کھٹی ،صنیعہ میمن، بینظیر زؤر شہمیر زؤر ، عطاء رند اور دیگر بچوں کو بہترین کارکردگی پر میڈل ٹرافی اور دیگر انعامات دیئے گئے. 
سندھی ادبی سنگت ٹھٹھہ کے زیر اہتمام سندھی کو قومی بولی قرار دینے کیلئے مکلی پبلک پارک سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی مظا ہرہ
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھی ادبی سنگت ٹھٹھہ کے زیر اہتمام سندھی کو قومی بولی قرار دینے کیلئے مکلی پبلک پارک سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی مظا ہرا کیا گیا جس کی قیادت رمضان میمن ، فقیر اکرم اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر سندھی ادبی سنگت کے رہنماوں سمیت ٹھٹھہ کے مختلف فکر کی شخصیات نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے اس موقع پر شرکا ء نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پانچ ہزار سال پرانی ہے اور دنیا جدید شاہکار بولی ہے انگریز سرکار نے بھی سندھ ثقافت کو تسلیم کرکے ملک پر رائج کی تھی اس لیے حالات مطا بق سندھی بولی کو قومی بولی تسلیم کی جائے ، اور سندھ کے ہر سرکاری اور نجی اسکولوں میں سندھی نصاف کو ضروری شامل کیا جائے 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog