بدعنوانی کے الزامات‘ یوکرائنی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

Published on April 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 618)      No Comments
Ukraine's Prime Minister Arseny Yatseniuk chairs a government meeting in Kiev, Ukraine, March 16, 2016. REUTERS/Valentyn Ogirenko

Ukraine’s Prime Minister Arseny Yatseniuk chairs a government meeting in Kiev, Ukraine, March 16, 2016. REUTERS/Valentyn Ogirenko

 کیف (یو این پی) یوکرائن میں جاری سیاسی اور سلامتی عدم استحکام کے پیش نظر وزیراعظم آرسنے نے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے جلدنئی حکومت کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق بدعنوانی کے الزامات یوکرائن کے وزیراعظم کوبھی لے ڈوبے۔ سیاسی و سلامتی عدم استحکام کے شکار یورپی ملک یوکرائن کے وزیراعظم آرسنے یاٹسین یک نے ٹی وی پرعوام سے خطاب کے دوران مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنااستعفیٰ منگل کوپارلیمان میں جمع کرا دیں گے۔ یوکرائنی وزیراعظم کا کہنا تھا ان کے مستعفی ہونے سے سیاسی بحران ختم ہو جائے گا اور ایک نئی حکومت قائم کی جائے گی۔اس سے پہلے آرسنے کی حکومت اسی برس فروری میں عدم اعتماد کی قرارداد کی منظوری سے بال بال بچی تھی۔ قرارداد منظور نہ ہونے پر حکومت میں شامل دو سیاسی جماعتوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy