آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات‘ افغان مصالحتی عمل پر گفتگو

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

333
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے تناظر میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے استحکام کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes