پارٹی الیکشن ملتوی۔۔۔ پی ٹی آئی جارحانہ اننگز کے موڈ میں آ گئی

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

777
اسلام آباد(یو این پی)تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحریک کیلئے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پاکستانی سیاست میں اہم موڑ ہے۔ حکومت نے شفاف تحقیقات نہ کرائیں تو شدید احتجاج کریں گے جس کا اختتام رائے ونڈ دھرنے پر ہوگا۔ سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، کمیٹیاں بھی بنادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کرپشن نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردیں۔ پاناما لیکس پر اے پی سی بلائیں گے۔ سیاسی جماعتیں اورسول سوسائٹی اس تحریک میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے، رابطوں کیلئے کمیٹیاں بھی بنادیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چوبیس اپریل کوبڑاشو لگانے جارہے ہیں۔ یومِ تاسیس کا جلسہ ہرصورت ایف نائن پارک میں ہوگا، وہ اس سلسلے میں چودھری نثار علی خان سے بات کرنے کو بھی تیارہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ ان کی پوری توجہ پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک پر مرکوز ہے اس لئے پارٹی نے مشاورت سے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لئے شاہ محمود قریشی کی صدارت میں کمیٹی بنادی ہے جبکہ تحریک کے مالی امورکی کمیٹی کے سربراہ جہانگیرترین اورمیڈیا و قانونی کمیٹی کے سربراہ نعیم الحق ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog