آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج ہنگامی طور پر کراچی کا دورہ کریں گے

Published on September 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

کراچی (یواین پی) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج ہنگامی طور پر کراچی کا دورہ کریں گے، کراچی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، شہر کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور فوج پر مشتمل ایک مشترکہ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ان کا بتانا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات کے حوالے سے بروز پیر کو اہم میٹنگز ہوئی ہیں۔ خاص کر عسکری اداروں کی جانب سے خصوصی مشاورت کی گئی ہے۔ کراچی کے حوالے سے بڑے فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے آج کراچی کا ہنگامی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آرمی چیف کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی کراچی جائیں گے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا کر بات چیت کی جائے گی۔ کراچی کے حالات میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کامران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات بہتر کرنے کیلئے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور فوج پر مشتمل ایک مشترکہ نظام متعارف کروایا جائے گا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کے فیصلے کیے جائیں گے۔ اب سے شہر کراچی میں علیحدہ علیحدہ نظام نہیں ہوں، بلکہ ایک مشترکہ نظام کے تحت شہر کے معاملات چلائے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کو جلد بڑی خوشخبری سنائیں گے۔ ایک ایسا ایڈمنسٹریٹر لائیں گے جو بھرپور انداز میں کراچی کی بہتری کیلئے کام کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy